DataLife Engine > آج کی خبر > Kay Hakoomit Naqaam ho gi ?

Kay Hakoomit Naqaam ho gi ?


28 October 2009. Author: admin
پشاورمیں مینا بازار کے قریب دھماکے میں80 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 110 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ جائے وقوعہ سے ملحقہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ پشاور میں واقع خواتین کے ایک مینا بازار میں زوردار دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے، زخمیوں کے علاج و معالجہ کے لئے شہر کے دیگر اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں دوکانوں اور عمارتوں سمیت متعدد گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ دھماکے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری سمیت پولیس کے اعلی افسران جائے وقوعہ پر پہنچے۔ دھماکے کے نتیجے میں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ملک کی سیاسی اور مقتدر شخصیتوں نے اس دھماکے کی مذمت کی ہے ۔

خود کش حملہ آور وں پر کس طرح قابو پایا جاسکتاہے؟

کیا پاکستان میں دہشت گردی بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہے؟

کیا حکومت دہشت گردی پر قابوپانے میں ناکام ہوچکی ہے؟

اپنی رائے سے آگاہ کریں۔  

Back